وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے دہشت گردی کے خلاف قومی پالیسی کو حتمی شکل دینے کے لیے کل پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کر لیا
زیراعظم میاں محمد نواز شریف نے آج تمام تر مصروفیات ترک کر کے قومی سلامتی سے متعلق اعلٰی سطح کا اجلاس بلایا جس میں اہم رہنماؤں کے علاوہ قانوںی اور آئینی ماہرین نے شرکت کی۔ اجلاس کے پہلے سیشن میں دہشت گردی کے خلاف فوری اٹھائے جانے والے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ قانونی اور آئینی ماہرین نے وزیراعظم کو دہشت گردی کے خلاف انسداد دہشت گردی کے قانون میں ترامیم، دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی اور پراسکیوشن سے متعلق بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے کل آل پارٹیز کانفرنس بھی طلب کر لی ہے۔ اجلاس میں عمران خان سمیت دیگر جماعتوں کے پارلیمانی رہنما شرکت کریں گے۔ اجلاس میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات پیش کی جائیں گی اور ایک ٹھوس قومی سطح کی پالیسی بنائی جائے گی۔۔