سٹار بلےباز یونس خان کا کہنا ہے کہ وہ ورلڈکپ میں جاوید میانداد جیسا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں جو انہوں نے انیس سو بانوے کے ورلڈ کپ میں ادا کیا تھا

23 دسمبر 2014 (14:55)

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا سانحہ پشاور سے بہت دکھ ہوا ہےکیوی ٹیم  نے  سکول کے بچوں کیلئے سامان بھیجا ہے،،سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد بہت جلد پشاور جاؤں گا اور بچوں کا مورال بلند کرنے کی کوشش کروں گایونس خان نے کہا کہ  ورلڈ کپ کے دوران ان پر کسی قسم کا دباؤ نہیںانیس سو بانوے  ورلڈ کپ کی  تاریخ دہرانا چاہتا ہوں کوشش ہوگی کہ جاوید میانداد جیسی پرفارمنس دے سکوں یونس خان نے کہا آسٹریلیا  کی وکٹیں خطرناک ہیںاگر نوجوان  کھلاڑیوں میں اعتماد کیا جائے تو  ٹیم ورلڈ کپ بھی جیت سکتی ہےایک سوال کے جواب میں یونس خان کا کہنا تھا کہ  ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان سے ذیادہ بھارت پر دباؤ ہوگااگر بھارت سے میچ جیت جاتے ہیں تو ٹورنامنٹ میں ٹیم  بہترین کارکدگی دکھا سکتی ہے