محتسب پنجاب جاوید محمود نے بزرگ پنشنرز کو پینشنز کی ادائیگی میں تاخیر اور دیگر مسائل کا نوٹس لے لیا،،، انہوں نے اے جی آفس، خزانہ آفس لاہور اور اکاؤنٹس کے تمام ضلعی دفاتر میں بزرگ پنشنرز کیلئے خصوصی کاؤنٹرز بنانے کی ہدایت کی ہے۔

23 دسمبر 2014 (14:50)

محتسب پنجاب جاوید محمود نے بزرگ پینشنرز کو پینشن کی ادائیگیوں میں تاخیر اور دیگر مسائل کے حل کے لئے گورنر سٹیٹ بینک کو خط لکھا ہے۔ محتسب پنجاب نے کہا ہے کہ تمام بنکوں کو معمر پنشنرز کیلئے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت کی جائے۔ ضعیف پنشنرز کو قطاروں میں کھڑا کر کے انتظار نہ کرایا جائے۔ ان کیلئے بیٹھنے کا مناسب انتظام ہونا چاہیے۔ محستب پنجاب نے تمام اضلاع میں محتسب کے ایڈوائزرز کو بنکوں اور خزانہ آفس میں جا کر سہولتوں کا جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بزرگ پنشنرز کو ڈبل پنشن کے واجبات کی ادائیگی کے تمام مراحل کی نگرانی وہ خود کریں گے