راولپنڈی میں ٹریفک حادثے میں چودہ افراد زخمی ہوگئے شیخوپورہ میں بھی سات گاڑیاں ٹکراگئیں جس سےدس افراد گھائل ہوئے

23 دسمبر 2014 (14:39)

ریسکیو ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں ٹریفک حادثہ مری روڈ پر چھترکے قریب ہوا جب اوور ٹیکنگ کرتے ہوئے تین گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ،حادثے میں دو خواتین اور دو بچوں سمیت چودہ افراد زخمی ہوگئےجن کو پمزاسپتال منتقل کردیاگیاہےجن میں سے چھ کی حالت نازک ہےشیخوپورہ میں بھی لاہور روڈ پر سات گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں،حادثے میں دس افراد زخمی ہوگئے جن کو اسپتال منتقل کردیا
گیاہے