پشاورمیں پولیس اور سکیورٹی فورسز نےورسک روڈ پرگرینڈ سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا،ادھر مہمند ایجنسی کی تحصیل یکہ غنڈ میں پانچ لاشیں برآمد ہوئی ہیں

23 دسمبر 2014 (14:09)

سیکیورٹی فورسز اورپولیس کی جانب سے ورسک روڈ پر گرینڈ سرچ آپریشن کیا گیا جس میں  بم ڈسپوزل اسکواڈ اور  سراغ رساں کتوں  کی مدد بھی حاصل کی گئی ،آپریشن کیلئے پانچ سو گھروں کا  ہدف مقرر کیا گیا تھا  جس کے دوران غیر قانونی طور پر  مقیم افغان مہاجرین  اور جرائم  پیشہ  افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے اور کئی مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا  گیا،دوسری جانب بنوں  کے تھانہ مندان کی حدود میں  بھی  کارروائی کی گئی جس کے دوران ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے  اسلحہ بھی بر آمد ہوا ہے،مہمند ایجنسی کی تحصیل یکہ غنڈ میں پانچ لاشیں برآمد  ہوئی ہیں جنہیں   مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا