وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے جس میں قومی سلامتی سے متعلق امور کا جائزہ لیا جارہا ہے، نواز شریف کا کہنا ہے کہ پشاور،کوئٹہ اور واہگہ حملوں کےذمہ داروں کومعاف نہیں کیاجائےگادہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی

23 دسمبر 2014 (13:00)

اسلام آباد میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں، اجلاس میں وفاقی وزرا اور قانونی ماہرین بھی شریک ہیں، جس میں قومی سلامتی سے متعلق امورکاجائزہ لیاجارہاہےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی، دہشت گردی اوراس کی بنیادی وجوہات کابھی خاتمہ کیاجائےگا،وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پشاور،کوئٹہ اور واہگہ بارڈر  پر حملوں کےذمہ داروں کومعاف نہیں کیاجائےگا، شہریوں کی جان ومال کاتحفظ اولین ترجیح ہے، مذہب  اور نسل سے بالاتر ہو کر ہر شہری کوتحفظ دیاجائےگا،اس سے قبل وزیراعظم نے ملکی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر تمام سرکاری مصروفیات ترک کردیں تھیں