سکیورٹی خدشات، اولمپک ایسوسی ایشن نے72 ویں پنجاب گیمز ملتوی کر دیں

23 دسمبر 2014

لاہور ( سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام لاہور میں اگلے ماہ شیڈول پنجاب گیمز کو سیکورٹی خدشات کے با عث ملتوی کردیا گیا ۔ اس سلسلہ میںپنجاب اولمپک ایسوسی ایشن ایشن کی پنجاب گیمز کمیٹی کا اجلاس پی او اے پنجاب کے صدر افتخار علی ملک کی زیر صدارت لاہور میں ہوا۔اجلاس میں متفقہ طور پر ملک کی سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر 10سے 12جنوری تک لاہور میں ہونے والی 72ویں پنجاب گیمز کو ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ۔ پنجاب اولمپک ایسویسی ایشن کے ترجمان کے مطابق نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔