11 روزہ دورہ مکمل‘ کینیا کرکٹ ٹیم واپس چلی گئی

23 دسمبر 2014

لاہور (سپورٹس رپورٹر) کینیا کرکٹ ٹیم گیارہ روزہ دورہ پاکستان مکمل کرکے وطن واپس چلی گئی۔ مہمان ٹیم کو سخت سکیورٹی حصار میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے ائرپورٹ تک پہنچا گیا۔کینیا کرکٹ ٹیم مارچ 2009کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی پہلی غیرملکی کرکٹ ٹیم ہے جسے 11 دسمبر کو لاہور پہنچنے کے بعد کینیا کرکٹ ٹیم کو قذافی سٹیڈیم کے وسط میں موجود نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹھہرایا گیا جہاں مہمان ٹیم کو سخت سکیورٹی دی گئی۔ کینیا ٹیم کی موجودگی کی وجہ سے انتظامیہ نے قذافی سٹیڈیم کی حدود میں ہرقسم کی ٹریفک کا داخلہ بند کردیا گیا تھا۔ پانچ ون ڈے میچز کھیلنے کے بعد مہمان ٹیم کو سخت سکیورٹی حصارمیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے ائرپورٹ پہنچایا گیا اس دوران روٹ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...