سانحہ پشاور پر نیوزی لینڈ کے کھلاڑی بھی افسردہ تھے : یونس خان

23 دسمبر 2014
سانحہ پشاور پر نیوزی لینڈ کے کھلاڑی بھی افسردہ تھے : یونس خان

لاہور(نمائندہ سپورٹس)قومی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بلے باز یونس خان نے کہا کہ مستقبل کے لئے ایک اچھا پلان تیار کر رکھا ابھی بتا نہیں سکتا۔عالمی کپ میں ٹیم کے لئے جاوید میانداد کی طرح کا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔خواہش ہے کہ ٹیم کے لئے کچھ کر سکوں۔میگا ایونٹ کے لئے کوئی دباؤ نہیں.ہمارے کھلاڑی کسی بھی ٹاپ کھلاڑی جیسی پرفارمنس دے سکتے ہیں۔عالمی کپ میں کامیابی کے لئے ٹیم میں موجود کھلاڑیوں کا ایک دوسرے پر باہمی اعتماد انتہائی ضروری ہے۔سانحہ پشاور کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ان بچوں کا اعتماد بلند کرنے کی ضرورت ہے بہت جلد آرمی پبلک سکول کا دورہ کرونگا۔انہوں نے کہا کہ پشاور میں بچوں پر ہونیوالے حملے پر نیوزی لینڈ کے کھلاڑی بھی بہت افسردہ تھے کیویز کھلاڑیوں نے کچھ انعامی رقم اور کرکٹ کا سامان بھی سکول کے طلبہ کے لئے دیا۔ پی سی بی اور پاکستان آرمی کے تعاون سے کوشش ہے کہ وہ سامان جلد ان بچوں تک پہنچاؤں۔