پی سی بی کے زیراہتمام 3 ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری

23 دسمبر 2014

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے تین ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کی اجازت دیدی۔محمدیاسین اختر میموریل ،محمد صدیق میموریل اور توصیف ٹرافی کے میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق یکم جنوری کو محمد یاسین اختر میموریل ایونٹ کا افتتاحی میچ نیو اتفاق کلب اور سروس کولٹس کے مابین نیو اتفاق گرائونڈ پر ،2جنوری کو محمد صدیق میموریل ایونٹ کا افتتاحی میچ شاہ فیصل کلب اور پرنس کلب کے مابین شاہ فیصل گرائونڈ پر جبکہ توصیف ٹرافی کرکٹ چیمپئن شپ کا افتتاحی میچ 3جنوری کوماڈل ٹائون گرینز اور اختر عبدالرحمن کلب کے مابین ماڈل ٹائون گرینز گرائونڈ پر کھیلاجائے گا۔