فنڈز نہ ملے تو ہاکی بند ہو جائے گی : رانا مجاہد

23 دسمبر 2014

لاہور (نمائندہ سپورٹس) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اب بھی ہاکی پر توجہ نہ دی، مسائل حل نہ کئے، فنڈز جاری نہ کئے تو ملک میں ہاکی بند ہو جائے گی۔ پیسوں کے بغیر ہم کچھ نہیں کرسکتے۔ قومی و بین لااقوامی سطح پر کھیل کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لئے فنڈز کی اشد ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری اولمپئن رانا مجاہد علی نے وقت نیوز کے پروگرام گیم بیٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے قاسم ضیاء اور آصف باجوہ کے دور میں ہاکی فیڈریشن کو جو فنڈز ملے۔ آڈیٹر جنرل نے اسکا آڈٹ کیا۔ رانا مجاہد نے کہا کہ ہاکی کو زندہ کرنے اور ماضی والے وقار حاصل کرنے کے لئے سالانہ پچاس کروڑ روپے ضروری ہیں۔ وہی لوگ فنڈز کے لئے اپیلیں کر رہے ہیں جو ماضی میں فنڈز جاری کرنے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے تھے۔ کھلاڑیوں کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم یہ معاملہ ایف آئی ایچ کے سامنے میٹنگ میں باقاعدہ طور پر اٹھائیں گے۔