پریمیئر فٹال لیگ‘ 36 پوائنٹس کے ساتھ آرمی کی پہلی پوزیشن

23 دسمبر 2014

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں آرمی نے36 پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے سبقت حاصل کر لی۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیراہتمام لیگ کے مجموعی طور پر 132 میچز میں سے 92 میچز کھیلے جاچکے ہیں۔ پاکستان آرمی اور ائرفورس میں چیمپئن بننے کیلئے سخت مقابلہ جاری ہے جبکہ دفاعی چیمپئن کے آر ایل کی ٹیم کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکی ہے۔اب تک کے ہونے والے میچز کے بعدپوائنٹس ٹیبل کے مطابق پاکستان آرمی کے 36 پوائنٹس کے ساتھ پہلے،ائر فورس 31 کے ساتھ دوسرے، پی آئی اے 27 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، واپڈا 26 کے ساتھ چوتھے، کراچی الیکٹرک 25 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور دفاعی چیمپئن کے آر ایل 24پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر ہے۔