حکومت نوجوان نسل کو کھیل و تفریح کے زیادہ مواقع فراہم کرے : وسیم اختر

23 دسمبر 2014

لاہور(سپورٹس رپورٹر) امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرسیدوسیم اختر نے کہا کہ حکومت نوجوان نسل کو صحت مند تفریح کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرے اس سے ان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزمنصورہ آڈیٹوریم میںاسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ اسلامی جمعیت طلبہ نوجوانوں کی سیرت وکردار کی تعمیر کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی صحت مندانہ،مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کوبھی فروغ دے رہی ہے۔