دورہ سری لنکا کیلئے ویمن کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 25 دسمبر سے شروع ہو گا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)دورہ سری لنکاکیلئے پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کاتربیتی کیمپ جمعرات 25 دسمبرسے ساوتھ اینڈ کلب کراچی میں شروع ہوگا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے اور تین ہی ٹی ٹوئنٹی میچز شارجہ میں 7 سے 18جنوری تک کھیلے جائیں گے۔ تین ون ڈے آئی سی سی ویمن ون ڈے چیمپئن شپ کا کوالی فائنگ راونڈ ہے۔ سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔ ثنا میر کو ٹیم کی کپتان برقرار رکھا گیا دیگر کھلاڑیوں میں نین فاطمہ، بسمہ معروف، ندا راشد، جویریہ ودود، ثانیہ اقبال، مرینہ اقبال، سدرہ نواز، اسماویہ اقبال،کاننتہ جلیل، سمیعہ صدیقی، سعدیہ یوسف، کائنات امتیاز، ناہیدہ بی بی، ارم جاوید اور نائلہ نذیر شامل ہیں۔ مہتشم رشید ٹیم کے کوچ جبکہ عائشہ اشعر منیجر ہوں گی۔