ٹی 20 ویٹرن چیمپئن شپ کا سیمی فائنل لاہور وائٹس سٹیگ نے جیت لیا

23 دسمبر 2014

لاہور (نمائندہ سپورٹس) 5 ویں عامر کیبلز T-20 ویٹرن کرکٹ چیمپئن شپ کا پہلا سیمی فائنل میچ لاہور وائٹس سٹیگ اور ترک پلاسٹ کے درمیان شاہ فیصل کرکٹ گرائونڈ پر کھیلا گیا۔ ترک پلاسٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور ز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔ عبدالوحید نے 54 ، حماد مقبول 21، عزیز الرحمن 14 اور شاہدا کرم نے 13 رنزناٹ آئوٹ بنائے۔ لاہور وائٹس سٹیگ کی طرف سے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسد اقبال نے 5/13، ظہور الٰہی 1/14، شاند شاہد 1/28 اور ریحان رئوف نے 1/29 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میںلاہور وائٹس سٹیگ نے 18.5 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر ہدف پورا کر لیا اور فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ کرامت علی 21، غفار کاظمی 15، مسرور حسین 68 رنز ناٹ آئوٹ اوراسد اقبال نے 14 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔ ترک پلاسٹ کی طرف ندیم بیگ نے 2/19 جبکہ جاوید حفیظ نے 1/27 وکٹ حاصل کیں۔ قیصر وحید ، پروفیسر ناصر حسین امپائر ، ولید یعقوب ٹی وی امپائر جبکہ مسعود احمد سکورر تھے۔ میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی چیف ایگزیکٹو ویٹرن کرکٹ ایسوسی ایشن نواب عاشق حسین قریشی نے اسد اقبال کو مین آف دی میچ کاانعام دیا۔ حماد مقبول اور رضوان نثار ہمراہ تھے۔