انٹرنیشنل سینئر رینکنگ ٹورنامنٹ سے دنیا کو امن کا پیغام دیا : رشید ملک
لاہور (نمائندہ سپورٹس) انٹرنیشنل سینئر رینکنگ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد سے ہم دنیا کو کھیلوں کے ذریعے امن کا پیغام دینے میں کامیاب ہوئے۔ ان خیالات کا اظہار ٹورنامنٹ ڈائریکٹر رشید ملک نے نوائے وقت کے ساتھ گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑی خوشگوار یادوں کے ساتھ واپس گئے۔