پنجاب میں ایم کیو ایم رہنمائوں کو نقصان پہنچا تو ذمہ دار حکومت ہوگی: الطاف
لندن (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم، آرمی چیف، آئی ایس آئی سربراہ اور وزیر داخلہ سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب میں ایم کیو ایم کے رہنمائوں کو سکیورٹی فراہم کی جائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ایم کیو ایم کے رہنمائوں کو چُن چُن کر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پنجاب حکومت سکیورٹی سے متعلق ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر پنجاب میں کارکنوں کو نقصان پہنچا تو ذمہ دار پنجاب حکومت ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم پنجاب کے صدر میاں عتیق اور سینئر رہنمائوں اور خیبر پی کے کے صدر بیرسٹر محمد علی سیف کو بھی دھمکیاں مل رہی ہیں۔