بھارتی جانبداری‘ پاکستان کا ورلڈ کبڈی فیڈریشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ

23 دسمبر 2014

لاہور(نمائندہ سپورٹس)بھارت میں ہونیوالے ورلڈ کپ کبڈی کے فائنل میں بھارت کی طرف سے منفی اور جانبدار امپائرنگ پر پاکستان کبڈی فیڈریشن نے ورلڈ کبڈی فیڈریشن سے رجوع کا اصولی فیصلہ کر لیا۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری چودھری محمد سرور نے کہا کہ بھارت کے تعصب پر مبنی اور کامیابی کے لئے امپائروں کی مدد لینے کے خلاف ورلڈ کبڈی فیڈریشن کو باضابطہ خط لکھ کر تحفظات سے آگاہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم کھیل کی عالمی تنظیم سے درخواست کی جائے گی کہ کبڈی مقابلوں کو تنازعات سے بچانے کے لئے نیو ٹرل امپائرز کی تعیاناتی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ کبڈی میں ہونیوالے تمام غیر قانونی فیصلوں پر ورلڈ کبڈی فیڈریشن کو اعتماد میں لیا جائے گا۔