ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ کیلئے تربیتی کیمپ کا پہلا مرحلہ لاہور میں شروع ہو گا

23 دسمبر 2014

لاہور (نمائندہ سپورٹس) آئندہ سال ہونے والی ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ کی تیاریوں کے لئے کراچی میں جاری ڈی جی رینجرز سکواش کپ کے بعد تربیتی کیمپ کا پہلا مرحلہ لاہور میں شروع ہو گا۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری عامر نواز نے کہا کہ جونیئر کھلاڑی مسلسل قومی و بین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں شرکت کر رہے ہیں۔