سچن ٹنڈولکر ورلڈکپ 2015ء کے سفیر مقرر

23 دسمبر 2014
سچن ٹنڈولکر ورلڈکپ 2015ء کے سفیر مقرر

لندن (بی بی سی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر کو ورلڈکپ 2015ء کا سفیر مقرر کر دیا۔ انہوں نے اپنے 24 سالہ کیرئیر میں 200 ٹیسٹ میچ‘ 463 ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی کھیلا اور 34,357 رنز اور 100 سنچریاں بنائیں۔ ورلڈکپ 2003ء میں 673 رنز بنانے پر انہیں ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی دیا گیا۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن کے مطابق آئی سی سی نے ٹنڈولکر کے دوسری مرتبہ ایک بڑے ایونٹ کا سفیر بنائے جانے پر خوشی کا اظہار کیا۔ ٹنڈولکر نے کہا کہ گذشتہ ٹورنامنٹ کے باعث اس بار ورلڈکپ ایک مختب تجربہ ہو گا کیونکہ اس بار میں اسے باہر سے دیکھوں گا۔