حافظ سعید کو ’’صاحب‘‘ کہنے پر بھارت کا اقوام متحدہ سے شدید احتجاج‘ وضاحت طلب، عالمی ادارے نے فوری جواب نہ دیا

23 دسمبر 2014

 نئی دہلی( آن لائن) بھارت نے جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک پینل کی جانب سے ’’صاحب‘‘ کہنے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ادارے سے وضاحت طلب کرلی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت حکومت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک پینل کی جانب سے اپنی قرارداد میں حافظ سعید کو حافظ سعید صاحب کہہ کر پکارنے کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے پینل کے چیئرمین گیری کوئلین سے معاملے پر وضاحت طلب کرلی ہے۔ دوسری جانب نے پیر کے روز بھارتی احتجاج کے حوالے سے کسی فوری جواب سے گریز کیا۔ بھارتی صحافی کے اس حوالے سے سوال کے جواب میں یو این ترجمان سٹیفن ڈیوجارک نے کہا وہ یہ معاملہ دیکھیں گے۔