پاکستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کیساتھ تعلقات کی بہتری کے خو اہاں ہیں: بھارت

23 دسمبر 2014

  نئی دہلی( آن لائن  ) بھارتی وزیر خارجہ  سشما سوراج  نے پاکستان سمیت  ہمسائیہ ممالک کے ساتھ پرامن  ماحول میں مذاکرات  کی خواہش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ  تشدد اور بات چیت    ایک ساتھ  نہیں چل سکتے مذاکرات  کیلئے سازگار  ماحول ہونا ضروری ہے ۔ پشاور سانحہ  نے دل چھلنی  کردیئے ۔ صحافیوں  سے گفتگو  کرتے ہوئے  انہوں  نے کہا کہ  پشاور سانحہ  کے بعد ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت کسی صورت  قابل قبول نہیں  ہوسکتی  تھی انہوں نے کہا کہ  پاکستان اپنے ہمسائیہ  ممالک کے ساتھ  بہترین تعلقات  قائم کرنے کا حامی ہے  اور اس ضمن میں  پاکستان   یا بنگلہ دیش  ہو یا پھر   چین ہو سبھی ممالک  کو بھارت کی خود مختاری کا  احساس کرکے ہی بات  چیت کیلئے  ماحول سازگار  کرنا ہوگا ۔ انہوں  نے کہا کہ  یہ نہیں ہوسکتا کہ یہ ناممکن  ہے کہ ہم مذاکرات  کا بگل بجائیں اور دوسری  طرف سے دھماکوں   کی آوازیں  نکل آئیں۔