زندگی کے خوبصورت دور سے گزر رہی ہوں: اداکارہ مدیحہ شاہ

23 دسمبر 2014

لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ شادی کے بعد انتہائی خوش و خرم زندگی بسر کر رہی ہوں، اب میں زندگی کی چھوٹی چھوٹی خوشیاں بھی اپنے دامن میں سمیٹناچاہتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ فنکار زندگی بھر فنکار ہی رہتا ہے مگر اس کی ذاتی زندگی بھی ہوتی ہے جس میں خوشی اور دکھ ساتھ رہتے ہیں ۔