دم گھٹنے سے جاں بحق ہونیوالے 3پاکستانیوں کی میتیں آج سعودی عرب سے پاکستان پہنچیں گی
ریاض (آئی این پی) کوٹ اعظم خاں کے نوجوان سمیت تین پاکستانی محنت کش سعودی عرب کے شہر الریاض میں دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ اعظم خان کے رہائشی لیاقت علی کا بیٹا محمد جاوید گوجرانوالہ کا محمد قیصر اور ناصر علی الریاض کے ایک ہوٹل میں کام کرتے چلے آرہے تھے اور ایک مدت سے ہوٹل کے ایک کمرے میں ہی مکین تھے وقوعہ کی رات تینوں نوجوان ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد سونے کے لئے اپنے کمرے میں چلے گئے تاہم سونے کے دوران کمرے سے گزرنے والا گیس کا پائپ لیک ہونے لگا جس کی وجہ سے پورے کمرے میں گیس بھرگئی جس سے تینوں نوجوان کو ابدی نیند سلادیا، مرحومین کی میتیں آج پاکستان لائی جا رہی ہیں۔