مشکوک افراد کی اطلاع، اسلام آباد ائرپورٹ کے دروازے بند کرکے سرچ آپریشن

23 دسمبر 2014

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد ائرپورٹ پر سکیورٹی ہائی الرٹ کرکے داخلی اور خارجی راستے بند کردئیے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق علاقے کی ناکہ بندی کرکے ائرپورٹ اور گردونواح میں پولیس، اے ایس ایف اور ایلیٹ فورس نے سرچ آپریشن کیا۔ پولیس کو ائرپورٹ کی حدود میں دو مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔