قومی سلامتی، حکومت کی جید علمائ، مفتیان کرام کا مشترکہ اجلاس بلانے کی تیاری شروع

23 دسمبر 2014

اسلام آباد ( صباح نیوز) ملک میں  قومی سلامتی کے معاملے پر جید علماء  مفتیان کرام ومشائخ عظام سے بھر پور تعاون کے حصول  وحدت یکجہتی کے فروغ اورقومی امن  سے متعلق  سازگار فضا  کے لئے  حکومت  نے مشترکہ اجلاس بلانے  کی تیاری شروع کردی ہے مجوزہ قومی سطح کے اجلاس کی مشترکہ سفارشات جاری کی جائیں گی  ۔اجلاس  کا انعقاد وزیراعظم ہاؤس میں متوقع ہے  ۔ قومی سلامتی و امن  کے معاملے پر قوم سے تعاون کی  مشترکہ اپیل کی جائے گی  منبر ومحراب سے اس حوالے سے شہریوں کو ترغیبات دلانے کا سلسلہ تیز کیا جائے گا یاد رہے کہ ملک بھر میں  دینی طبقات بالخصوص مدارس کی جانب  سے بھی سانحہ پشاور کے خلاف  احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔دینی طبقات کی یکجہتی پر حکومت نے اعلیٰ دینی شخصیات کے ساتھ مشترکہ اجلاس کے لئے صلاح مشورہ شروع کر دیا ہے۔