الیکشن کمشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر حلقہ این اے 215 خیرپورمیں نواب وسان کی رکنیت بحال کر دی
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر حلقہ این اے 215 خیرپورمیں نواب وسان کی رکنیت بحال کر دی، الیکشن ٹربیونل نے دھاندلی کی شکایت پر نواب وسان کو نا اہل قرار دے کر غوث علی شاہ کو کامیاب قرار دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر پیپلز پارٹی کے رہنما نواب وسان کی رکنیت بحال کر دی۔ واضح رہے کہ الیکشن ٹربیونل نے خیرپورکے حلقہ این اے 215 پر غوث علی شاہ کو کامیاب قرار دیا تھا۔