عبداللہ الغراوی پاکستان میں سعودی عرب کے نئے سفیر ہوں گے

23 دسمبر 2014

اسلام آباد (جاوید صدیق) عبداللہ الغراوی کو پاکستان میں سعودی عرب کا نیا سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔ نوائے وقت کو قابل اعتماد سفارتی ذرائع نے بتایا کہ لبنان میں سعودی عرب کے نائب سفیر عبداللہ الغراوی پاکستان میں سعودی عرب کے نئے سفیر ہوں گے۔  وہ دو ہفتے میں پاکستان میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے پہنچ جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق عبداللہ الغراوی پاکستان میں بطور سفارتکار فرائض انجام دے چکے ہیں۔