رشید گوڈیل نے ایم این اے جمشید دستی کو دستی بم قرار دیدیا
اسلام آباد(آئی این پی)ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی رشید گوڈیل نے ایم این اے جمشید دستی کو دستی بم قرار دیدیا۔ جمشید دستی نے جواباً جملہ چست کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپکو ہر وقت بموں اور گنوں کا خیال ہی کیوں آتا ہے‘‘۔ پیر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے اجلاس میں رشید گوڈیل اور جمشیددستی کے درمیان دلچسپ نوک جھو نک چلتی رہی۔ ایک موقع پر رشید گوڈیل نے کہا کہ یار دستی ہر وقت دستی بم نہ پھینکا کرو جس پر جمشید دستی نے جوابی جملہ کسا کہ آپ (ایم کیو ایم) والوں کو ہر وقت بموں اور گنوں کا خیال کیوں آتا ہے۔