ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت کے فیصلے کیخلاف اپیل میں تاخیر پر مجبور کیا جارہا ہے: سرکاری وکیل

23 دسمبر 2014

اسلام آباد(این این آئی)سرکاری وکیل اظہر چوہدری نے کہا ہے کہ 2008 میں ممبئی حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت کے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل میں تاخیر پر مجبور کیا گیا۔ اپیل پیر کو دائر کی جانی تھی تاہم وہ ایسا کرنے سے معذور ہیں۔ اظہر چوہدری نے کہا کہ ان.یں ابھی تک عدالتی احکامات کی کاپی موصول نہیں ہوئی جو قانونی کارروائی کیلئے ضروری ہے اور وہ ضمانت کے احکامات کا مطالعہ کرنے کے بعد چیلنج کریں گے۔