انتظار ہے یورپی پارلیمانی قراردادوں کے بعد حکومتیں کب فلسطین کو تسلیم کرتی ہیں: فلسطینی سفیر

23 دسمبر 2014

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاکستان میں فلسطین کے سفیر ولید ابو علی نے کہا ہے کہ فرانس، برطانیہ اور یورپی یونین سمیت تمام ملکوں کی پارلیمنٹس نے فلسطین کی آزاد ریاست کے قیام کے لئے قراردادیں منظور کی ہیں لیکن فلسطینیوں کو انتظار ہے کہ ان ملکوں کی حکومتیں کب فلسطین کی آزاد ریاست کو تسلیم کریں گے۔ نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے فلسطین کے سفیر نے کہا کہ ہم ان ملکوں کے شکرگزار ہیں جن کی پارلیمانوں نے ہماری آزاد ریاست کو تسلیم کیا لیکن اصل مسئلہ تو یہ ہے کہ ان ملکوں کی حکومتیں کب فلسطین کو تسلیم کرتی ہیں۔