لاہور اور گردونواح میں شدید دھند ائر پورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل

23 دسمبر 2014

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور اور گرد و نواح میں شدید دھند کے باعث معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہوگئے۔ ائر پورٹ حکام کے مطابق شدید دھند کے باعث ائر پورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا۔ لاہور اسلام آباد موٹر وے ٹھوکر نیاز بیگ سے شیخوپورہ تک بند کردیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سفر کیلئے جی ٹی روڈ کو استعمال کیا جائے۔