این اے 122، مزید 15پولنگ سٹیشنوں کے ریکارڈ کا جائزہ مکمل
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) این اے 122 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور جانچ پڑتال کیلئے مقرر کمشن غلام حسین اعوان نے گزشتہ روز مزید 15 پولنگ سٹیشنوں کے ریکارڈ کا جائزہ مکمل کرلیا، اب تک 99 پولنگ سٹیشنوں کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال ہوچکی ہے جبکہ 195 کی باقی ہے۔ جانچ پڑتال کا حکم کاظم علی ملک پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے عمران کی انتخابی عذرداری پر دیا تھا۔