سانحہ ماڈل ٹائون کی پہلی ایف آئی آر پر عملدرآمد روکنے کیلئے درخواست، ایڈووکیٹ جنرل سے 21 جنوری تک جواب طلب

23 دسمبر 2014

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون کی پہلی ایف آئی آر پر عملدرآمد روکنے کیلئے درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے21 جنوری تک تحریری جواب طلب کرلیا۔ ملزم انسپکٹر عامر سلیم کی جانب سے موقف اختیارکیاکہ سانحہ ماڈل ٹاون کی دوسری ایف آئی آر پر عملدرآمد شروع ہوچکاہے اور اس حوالے سے جے آئی ٹی بھی تشکیل دی جاچکی ہے لہٰذا پہلی ایف آئی آر پر عملدرآمد روکاجائے۔ ایک ایف آر کی موجودگی میں دوسری ایف آئی آر کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔