فنڈز میں خورد برد، درخواست ضمانت خارج ہونے پر ایڈیشنل ڈی جی ماحولیات کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار

23 دسمبر 2014

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) درخواست ضمانت خارج ہونے پر ایڈیشنل ڈی جی ماحولیات کو عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔ سینئر سپیشل جج  افتخار احمد نے مالی بدعنوانی کے الزام میں ملوث محکمہ ماحولیات کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل  میڈم شگفتہ کی جانب سے دائر درخواست ضمانت خارج کر دی جبکہ اس کے ساتھیوں فاروق عالم اور عمر فاروق کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ملزمان کے خلاف انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے مقدمہ درج کر رکھا ہے جس کے مطابق ملزمان نے محکمہ ماحولیات کے فنڈز میں بڑے پیمانے پر خورد برد کی۔