لاہور: شیخ زاید ہسپتال کے ہاسٹل میں لیڈی ڈاکٹر کی پراسرار موت

23 دسمبر 2014

لاہور (سٹاف رپورٹر) شیخ زید ہسپتال میں سینئر ڈاکٹرز کے ہاسٹل میں 30سالہ لیڈی ڈاکٹر کی پراسرار موت ہو گئی جو ہسپتال سے ٹریننگ کر رہی تھی، پولیس نے ورثاء کو اطلاع دیدی ہے پولیس نے ڈاکٹر شازیہ کے بیگ کو قبضے میں لے لیا جس سے ٹیکے برآمد ہوئے۔ پولیس کے مطابق پوسٹمارٹم کے بعد ہی معلوم ہوسکے گا کہ ڈاکٹر کو قتل کیا گیا ہے یا اس نے خودکشی کی۔ معلوم ہوا ہے کہ مظفر گڑھ کی رہائشی ڈاکٹر شازیہ کی نعش ہاسٹل کے دوسرے فلور کی سیڑھیوں پر نعش پڑی ملی۔  اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے بھجوا دی۔ ایس ایچ او پرویز کے مطابق بظاہر تو شازیہ کے جسم پر  تشدد کا کو ئی نشان نہیں تاہم شازیہ کے پرس سے کچھ نشہ آور ادویات اور سرنجیں برآمد ہوئیں ہیں ممکن ہے کہ موت نشے کی زیادتی کے باعث واقع ہوئی ہو اگرچہ اصل حقائق پوسٹمارٹم کے بعد ہی پتہ چل سکیں گے۔

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...