خصوصی افراد کیلئے 2 فیصد کوٹہ، بھرتیوں کا ریکارڈ جمع کرانے کیلئے حکومت کو 2 روز کی مہلت

23 دسمبر 2014

 لاہور(وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے وفاقی اور صوبائی محکموں میں خصوصی افراد کے دو فیصد کوٹے کے تحت بھرتیوں کا ریکارڈ جمع کرانے کیلئے حکومت کو دو روز کی مہلت دیدی ہے۔ نابینا افراد پر تشدد کے ذمہ داروں کیخلاف محکمانہ کارروائی کر رہے ہیں۔ متعلقہ ایس ایچ او اور اے ایس آئی کو معطل کر دیا گیا ہے۔ آئی جی پولیس نے عدالت میں جواب جمع کرا دیا۔ درخواست گزار نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حقوق مانگنے پر پولیس نے روائتی طریقہ اختیار کرتے ہوئے نابینا افراد کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ وفاقی اور صوبائی اداروں کے علاوہ خود مختار اداروں میں بھی معذور افراد کے لئے مختص دو فیصد کوٹے پر عمل درآمد نہیں کیا جاتا جس سے انکی محرومیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ایک اور درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ نجی اداروں میں بھی معذور افراد کا کوٹہ مختص کرنے کا حکم دیا جائے۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...