کراچی: پرتشدد واقعات، 5 افراد جاں بحق، جے یو آئی رہنما شدید زخمی

23 دسمبر 2014

کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی میں پیر کے روز پرتشدد واقعات میں 5 افراد جاں بحق اور جے یو آئی رہنما سمیت 6 زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی کے علاقے ایم پی آر کالونی میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے گاڑی میں سوار جے یو آئی رہنما ملک نادر شدید زخمی ہو گئے اورنگی کے علاقے سیکٹر 6 کے گندے نالے سے 35 سالہ شخص کی تشدد زدہ نعش ملی جس کی شناخت نہ ہو سکی۔ علاوہ ازیں موسیٰ کالونی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی دکان پر فائرنگ سے 2 افراد سخی حسن کے علاقے میں کار پر فائرنگ سے ذیشان نقوی جاں بحق ہو گیا سرجانی ٹائون کے بلاک سیون اے میں  شہریوں کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا ادھر سی آئی ڈی پولیس نے سائٹ کے علاقے سے 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار اور اسلحہ 3 بم برآمد کر لئے تینوں ایس ایچ او شفیق تنولی سمیت 20 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث بتائے گئے ہیں۔ دریں اثنا وزیر مینشن ریلوے سٹیشن کے قریب کھڑی بوگی سے ایک نوجوان 25 سالہ یوسف کی پھندا لگی نعش برآمد کر لی۔