این آئی سی ایل کیس: احتساب عدالت نے ایاز نیازی سمیت 6 ملزمان کو بری کردیا

23 دسمبر 2014

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) احتساب عدالت نے این آئی سی ایل  کیس میں ایاز خان نیازی سمیت 6 ملزموں کو بری کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق عدالت نے این آئی سی ایل کے سابق چیئرمین ایاز خان نیازی، قاسم دادا، زاہد حسین، محمد ظہور، سید حُر گردیزی اور نوید حسین کو بری کیا۔ ملزمان پر دبئی میں اراضی خریدنے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام تھا۔ احتساب عدالت نے عدم ثبوت کی بنا پر ملزمان کو بری کیا۔