سنٹرل جیل حیدر آباد کی دیوار گر گئی ملتان جیل میں قیدیوں کیلئے بنائی گئی کپڑے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی

23 دسمبر 2014

حیدرآباد + ملتان (نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) سینٹرل جیل حیدرآباد کی بیرونی دیوار کا40 فٹ حصہ اچانک گرگیا جس کے نتیجے میں جیل انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی۔ دیوار کی مرمت فوری طور پر شروع کردی۔ جی او سی حیدرآباد نے  سینٹرل جیل حیدرآباد کا دورہ کرکے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ سینٹرل جیل حیدرآباد میں 11 ہائی پروفائل قیدیوں سمیت سزائے موت کے 191 قیدی موجود ہیں۔ قیدیوں کی ملاقات پر پابندی عائد کردی گئی۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق ملتان کی نیو سنٹرل جیل میں قیدیوں کیلئے بنائی گئی کپڑے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، آگ بجھانے کیلئے ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ قریب واقع بیرکس میں موجود قیدیوں کو منتقل کر دیا گیا۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...