تبدیلی کیلئے ووٹ دیا تھا، ہمارے بچے کیوں مر رہے ہیں، شہید بچے کی ماں کا سوال، عمران کا آرمی پبلک سکول کا دورہ پرنسپل کے اہلخانہ سے تعزیت

23 دسمبر 2014

پشاور (ایجنسیاں) عمران خان نے پشاور میں آرمی پبلک سکول کے  دورہ کے دوران شہید بچوں کے والدین سے ملاقات کی۔ والدین نے عمران کو اپنے دکھ سے آگاہ کیا، شہید بچوں کی مائیں اس موقع پر آبدیدہ ہو گئیں۔ ایک ماں نے عمران خان سے  تلخ لہجے میں سوال کیا کہ ہم نے آپ کو تبدیلی کیلئے ووٹ دیئے، ہمارے بچے مر رہے ہیں، آپ کونسی تبدیلی لائیں گے اور کونسی تبدیلی آئے  گی؟۔ والدین نے مطالبہ کیا کہ سکول پر حملے کے مجرموں کو سرعام پھانسی دی جائے۔ بعدازا عمران خان سکول کی شہید پرنسپل طاہرہ قاضی کے گھر بھی گئے اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔