کے پی کے سے دہشت گردی ختم کرنے کا دعویٰ کیا تھا، سانحہ پشاور پر شرمندگی ہوئی، عمران سے سوال، تکلیف ہوئی، چیزیں ہاتھ میں ہوتیں تو شرمندگی ہوتی: چیئرمین پی ٹی آئی

23 دسمبر 2014

پشاور (آئی این پی) عمران خان کو دورہ پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران سانحہ پشاور پر صحافیوں کے تلخ سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک صحافی نے عمران سے سوال کیا کہ انہوں نے خیبرپی کے سے دہشت گردی کے خاتمہ کا دعویٰ کیا تھا، کیا آپ کو سانحہ پشاور پر شرمندگی محسوس ہوئی، عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے شرمندگی نہیں تکلیف ہوئی ہے‘‘ میں ایک باپ ہوتے ہوئے محسوس کر سکتا ہوں کہ جن والدین کے بچے اس سانحہ میں شہید ہوئے ان پر کیا گزر رہی ہو گی۔ عمران خان نے کہا کہ مجھے شرمندگی تب ہو گی جب چیزیں میرے اپنے ہاتھ میں ہوتیں۔