غذائی قلت، حکومتی بے حسی: چھاچھرو میں مزید 7 بچے جاں بحق

23 دسمبر 2014

تھرپارکر (نوائے وقت رپورٹ / آئی این پی) چھاچھرو  میں غذائی  قلت  کے باعث مزید 7 بچے دم توڑ گئے۔  دو بچے تحصیل ہسپتال اور تین گائوں موڑ بیاد میں جاں بحق ہوئے۔  رواں ماہ میں  جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 93 ہو گئی جبکہ  82 روز میں غذائی  قلت سے ہلاکتوں کی تعداد 231  ہے۔  آئی این پی کے مطابق  تھرپارکر میں ڈاکٹروں کی کمی، غذائی قلت اور حکمرانوں کی بے حسی  کے باعث تھر میں مائوں کی گودیں اجڑنے لگی اور رواں  ماہ میں انتقال  ہونے والے بچوں کی تعداد  109 ہو گئی۔ چھ ماہ کے دوران 600 سے زائد بچے موت کی گود میں جا چکے ہیں۔