بلوچستان سے ملنے والی 14نعشیں غیر ملکیوں کی ہیں: صوبائی وزیر داخلہ

23 دسمبر 2014

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے بلوچستان   کے مختلف علاقوں سے ملنے والی نامعلوم افراد کی 14نعشیں  غیر ملکی افراد قرار دے دیں۔  سیکورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران سنجاوی ، پشین اور زیارت کے دیگر علاقوں سے اب تک نامعلوم افراد کی رسیوں سے بندھی14 لاشیں برآمد ہوئی ہیں   جن کو سر اور سینے میں گولیاں مار کر  ہلاک کیا گیا ۔ لاشوں کی برآمدگی کے حوالے سے صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لاشیں ان افغان باشندوں کی ہیں جو اپنے ہی لوگوں کی گولیوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔ سانحہ پشاور کے بعد کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی معمول کی کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکورٹی  انتظامات  مزید سخت کر دئیے  ہیں تاہم اب تک کسی بڑے آپریشن کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں  سیکورٹی فورسسز کی خفیہ اطلاع پر کارروائیان کر رہے ہیں جن میں کافی  کامیابی ملی ہے۔