فیصل آباد: 10 سالہ بچے، ساہیوال میںماں اور بیٹی سے زیادتی

23 دسمبر 2014

فیصل آباد+ ساہیوال (نمائندہ خصوصی+ نامہ )  فیصل آباد میں 10 سالہ بچے اور ساہیوال میں  مخالف کی بیوی اور  بیٹی  سے زیادتی۔ تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے شکیل پارک کے ثناء اللہ نے بتایا حریرہ  میرے 10سالہ بیٹے لقمان کو ورغلا کر خالی مکان میں لے گیا جہاں زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ علاوہ ازیں ساہیوال  میں سات افراد نے اپنے مخالف کے گھر داخل ہو کر اُس کی بیوی اور بیٹی کو بے آبرو کردیا۔ ہڑپہ کی نواحی آباد میں احمد یار وغیرہ سات مسلح افراد ممند کے گھر داخل ہو گئے اور اُس کی بیوی اور بیٹی کو زدوکوب کرتے ہوئے اُن کی عصمت دری کی اور فرار ہوگئے۔ فریقین کے مابین چپقلش چلی آرہی تھی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔