پی ٹی آئی کے کارکنوں پر فائرنگ کرنے والا فیصل آباد پولیس کی تقاریب میں شریک ہوتا رہا، تصاویر منظرعام پر آگئیں

23 دسمبر 2014

فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی کے کارکنوں پر فیصل آباد ریلی میں فائرنگ کرنے والا پولیس کی ہر تقریب میں موجود ہوتا ہے۔ نجی ٹی وی نے پولیس تقاریب کی تصاویر دکھائی ہیں اور فائرنگ کرنے والے کی ان میں موجودگی ثابت کی ہے۔ الیاس طوطی کی پولیس افسروں کے ساتھ تصاویر موجود ہیں۔ پولیس نے ہی اس کی شاخت کیلئے 50 لاکھ کا انعام رکھوا دیا۔