ملک صورتحال‘ ملتان کینٹ کا علاقہ سیل آر پی او کو بھی جانے سے روک دیا گیا اعلیٰ آرمی حکام کی مداخلت پر جانے کی اجارت

23 دسمبر 2014

ملتان( آن لائن  ) ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظرآرمی حکام  نے ملتان کینٹ  علاقہ سیل کردیا اورکنٹونمنٹ میں داخل ہونے والے تمام راستے بند کردیئے ۔ اس موقع پر حساس اداروں کے حکام نے ریجنل پولیس افسر ملتان ، ایڈیشنل آئی جی امجد جاوید سلیمی کو بھی ان کے دفتر جانے سے روک دیا ۔ واضح رہے کہ ریجنل پولیس افسر ملتان کا دفتر قاسم روڈ پر ائرپورٹ کے قریب واقع ہے یہاں سے آر پی او ملتان امجد جاوید سلیمی سوموار کی صبح ہائی کورٹ پیشی پر گئے تھے مگر واپسی پر انہیں اس  صورتحال کا سامنا کرنا پڑا  اور  حساس ادارے کی چیک پوسٹ سے گزرنے سے روک دیا گیا بعد ازاں اعلیٰ  آرمی حکام سے اجازت ملنے پر انہیں  جانے کی اجازت دے دی گئی اس صورتحال کے  بعد کینٹ کے علاقے میں  واقع قاسم  ویلا ، بستی لنگڑیال اور ائرپورٹ  آنے جانے والے لوگوں اور ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔