سکھر کے بعد میانوالی جیل میں بھی سزائے موت کا قیدی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

23 دسمبر 2014

میانوالی (نامہ نگار) سکھر کے بعد سنٹرل جیل میانوالی میں بھی سزائے موت کا قیدی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا۔ بتایا گیا ہے سینٹرل جیل میانوالی میں سزائے موت کا 55سالہ قیدی لیاقت ولد یعقوب سکنہ چک 9ٹی ڈی اے تحصیل دریا خان ضلع بھکر صبح کے وقت دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا۔ لیاقت اپنی بیوی کو قتل کرنے کے جرم میں گزشتہ چار سالوں سے جیل میں بند تھا۔ وہ 9بچوں کا باپ تھا۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کرنے کیلئے ہسپتال میانوالی بھیجا جہاں ڈاکٹرز نے اس کے معدہ سے خوراک نکال کر کچھ حصے لیبارٹری میں ٹیسٹنگ کیلئے بھجوا دئیے ہیں۔ بعدازاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔