شیخوپورہ: ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ماں بیٹا جاں بحق، ایک شخص زخمی

23 دسمبر 2014

شیخوپورہ  + جنڈیالہ  شیرخان (نامہ نگار خصوصی + نامہ نگار) نواحی  آبادی شیش محل کے قریب ایک ٹرالر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا جس سے ماں بیٹا جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ سجاد حسین موٹر سائیکل پر جا رہا تھا  ٹرالر نے ٹکر مار دی جس سے 25  سالہ قیصرہ بی بی اور اس کا 5 سالہ بیٹا مکرم موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ سجاد شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔