جلالپور بھٹیاں: باپ نے شادی شدہ بیٹی کو پھانسی دیدی

23 دسمبر 2014

جلالپور بھٹیاں (نامہ نگار) محلہ عالم پورہ میں باپ نے اپنی شادی شدہ بیٹی کو اسکے کردار کے شک پر پھندا دیکر جان سے مارڈالا۔ملزم گرفتار۔پولیس رپورٹ کے مطابق جلالپوربھٹیاں کے محلہ عالم پورہ کے رہائشی ظفراقبال نے اپنی 20 سالہ شادی شدہ بیٹی رابعہ بی بی کو گلے میں پھندا ڈال کر موت کے گھاٹ اتاردیا۔ متوفیہ ایک بچی کی ماں بتائی جاتی ہے،جلالپور بھٹیاں پولیس نے ملزم ظفراقبال کو گرفتار کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ باپ کو بیٹی کے کردار پر شک تھا جس پر متعدد بار اسے روکا بھی لیکن وہ باز نہ آئی جس پر باپ نے اپنی بیٹی کو پھندا دیکر مارڈالا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔